تحصیل رستم کے دو نوجوان ملائیشیا میں مختلف حادثات میں جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد کاشف اور فاروق کے ناموں سےہوئی، جن کی میتیں ضروری کاروائی کے بعد وطن واپس لائِی گئیں، اور نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کر دی گئی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ملائیشیا میں مختلف حادثات کے دوران جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی نمازجنازہ کے دوران ہر آنکھ آکشبار تھی، اور مرحومین کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
