خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں حادثہ ، جیپ کھائی میں جا گری ، اس دلخراش حادثے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ حویلیاں سے مگری جانے والی چیپ الٹ جانے سے پیش آیا، اس جیپ میں 14 افراد سوار تھے۔
ریسکو حکام کے مطابق لاشیں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال لیا گیا ہے، یاد رہے کہ جیپ کھائی میںجاگری، جس سے پیش آنے والے حادثہ میں 5افراد جاں بحق ہوئے ہیں
