اینٹی کرپشن عدالت نے گندم کیس میں عبدالحلیل کو 13سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، اور اس کے ساتھ ہی سوات جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
واقعات کے مطابق ضلع چترال بمبوریت کے سرکاری گودام سے گندم میں خورد برد کیس پر اینٹی کرپشن عدالت نے فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت عبدالحلیل کو 13سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
پراسیکیوشن کے دلائل میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے 214 میٹرک ٹن گندم میں خورد برد کر کے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 13 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔