ضلع مردان میں بابو محلہ سکھ گوردوارہ کے اندار فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ، اس دوران فائرنگ کی زد میں آ کر 70 سالہ جگنات اور اُن کی زوجہ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں بیوی گردوارہ کی حفاظت پر مامور تھے ، جبکہ فائرنگ کرنے والے ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد کو قانونی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ یاد رہے کہ سکھ گوردوارہ کے اندار فائرنگ کے واقعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔