ضلع مردان میں دن دیہاڑے کمشنر آفس کے قریب ایک شخص قتل کر دیا گیا، فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت اعجاز ولد مختیار احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو باڑی چم کا رہائشی تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم وجوہات پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں اعجاز شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا، اور چل بسا، بعد ازاں مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں نامزد ملزم محمد ولد ریاض احمد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،
بتایا گیا کہ واقعے کے روز مقتول اور ملزم دونوں کی ایک مقدمے میں عدالت میں پیشی مقرر تھی، تاہم پیشی سے قبل فائرنگ کا واقعہ پیش آ گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔