ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں مبینہ ڈرون حملہ ہوا ہے، جس میں 5 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی اطلاعات کے مطابق، گزشتہ شام تحصیل بکاخیل کے علاقے نرمی خیل میں ایک گھر پر ڈرون حملہ ہوا ، جس کے نتیجے میں ناصر نامی 5 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے بنوں کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش
اطلاعات کے مطابق واقعہ گزشتہ شام پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم زخمیوں کی شناخت اور واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔