اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے پیر سوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
آئینی عدالت نے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن سٹی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی بھی ختم کر دیا۔
عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹس ملکیت کا فیصلہ بغیر عدالتی آبزرویشنز سے متاثر ہوئے کریں گی۔عدالت نے ٹرائل کورٹس کو جلد از جلد مقدمات کے فیصلوں کی ہدایت کر دی، انتظامی معاملات کا فیصلہ ریگولیٹری باڈیز کریں گی۔