مولانا خان زیب شہید کی برسی پر گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج میں تعزیتی تقریب
لوئر دیر ( نمائندہ پختونخوا نیوز )پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج صدبرکلے میں مولانا خان زیب شہید کی برسی کے سلسلے میں ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مقررین نے مولانا خان زیب شہید کی زندگی، سیاسی جدوجہد اور قومی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ویلج کونسل بادین کے سیکرٹری اسد افغان تھے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدور ارشد اللہ تاجک، امجد، ولید زمان، صدر سہیل محمد، اساتذہ اور دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔
مقررین نے اپنے خطابات میں مولانا خان زیب شہید، دیگر شہداء اور باچا خان بابا کی جدوجہد، قربانیوں اور امن، تعلیم اور قومی شعور کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ شہداء کے افکار اور باچا خان کے فلسفۂ عدم تشدد کو اپنا کر معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔
تقریب کے اختتام پر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر بابو اور ان کی کابینہ کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا گیا