ضلع لکی مروت کے کرم پل کے قریب جماعت اسلامی کے رہنما قتل کر دیئے گئے، جن کی شناخت حاجی نقیب اللہ کے نام سے ہوئی۔
فائرنگ کے اس واقعہ کے حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ کرم پل کے قریب جماعت اسلامی کے رہنما قتل کر دیئے گئے ہیں۔ جن کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی ۔