پشاور(بیورو رپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا نے محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ میں اہم انتظامی تقرری کرتے ہوئے گریڈ 19 کے سینئر افسر اور پریس رجسٹرار انصار اللہ خیل کو ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ تعینات کر دیا ہے۔انصار اللہ خلجی محکمہ اطلاعات کے سینئر اور تجربہ کار افسران میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ مختلف اہم انتظامی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس سے قبل بھی ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے عہدے پر کامیابی سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔سرکاری حلقوں کے مطابق ان کی دوبارہ تعیناتی محکمہ اطلاعات کی انتظامی استعداد، موثر ابلاغ، میڈیا کے ساتھ روابط اور عوام تک حکومتی پالیسیوں اور ترقیاتی اقدامات کی بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔صحافتی اورحکومتی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انصار اللہ خلجی اپنی وسیع انتظامی تجربے، پیشہ ورانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو مزید فعال، اور نتیجہ خیز بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔