خیبر (دلاور خان آفریدی): تھانہ باڑہ کی حدود شینکو میں بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے دو بھائیوں اور ایک بھابھی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایچ او باڑہ زاہد خان نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شینکو میں پیش آیا، جہاں ملزم نے فائرنگ کرکے تین افراد کو نشانہ بنایا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے تھانہ باڑہ منتقل کردیا۔
ایس ایچ او کے مطابق ابتدائی معلومات میں ملزم کے آئس کا نشہ کرنے کا عادی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، تاہم قتل کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔