ضلع صوابی کے علاقہ ٹوپی میں دیوار گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹا زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائِع کے مطابق ٹوپی کے محلہ آزاد خیل میں بارش کے باعث پڑوسی کی دیوار قریبی گھر کی چھت پر گر گئی، اس واقعے میِں 2 افراد (باپ اور بیٹی) جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں اور بیٹا زخمی ہوئے ہیں۔
دیوار گرنے سے پیش آنے والے واقعے کے فوری بعد مقامی ہوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرنے لگے، اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ٹوپی ہسپتال منتقل کر دیا۔