چارسدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2خواتین ٹیچرز جاں بحق ہو گئیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ پڑانگ کی حدود دارلعلوم کے قریب پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر جانے والی پرائمری سکول کی2خواتین ٹیچرز پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ٹیچر موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری شدید خمی ٹیچر ہسپتال میں دم توڑ گئیں ۔
جاں بحق ہونے والی ٹیچر زکی شناخت صدارات بنت صواب گل ساکن پڑانگ سافر خیل اور مسماة نادیہ بیگم زوجہ اعظم جان
کے ناموں سے ہوئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔
جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین ٹیچرز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاہ پسند کلے میں تعینات تھیں۔
