پشاور یونیورسٹی کیمپس میں جناح کالج کی فرسٹ ایئر کی طالبہ پراسرار طور پر ہاسٹل میں جاں بحق ہو گئی۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق پشاور یونیورسٹی کیمپس جناح کالج کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ مسما ة ( خ) دختر خالد خان سکنہ چارسدہ کو بے ہوشی کی حالت میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
ایس ایچ او تھانہ کیمپس کے مطابق متوفیہ الصبح گھر سے سامان لینے کے بعد اور والدہ کیساتھ فون پر بات کرنے کے دوران اس کی حالت بگڑنے پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی ۔
کمانڈنٹ کیمپس مجیب الرحمن فوری طور پر ہسپتال پہنچے متوفیہ کے لواحقین سے ملاقات کی ان کو تسلی دیتے ہوئے تعزیت کی اور ان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعہ کے حوالے سے 174 دریافت اور ضروری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
