خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام وادی کاغان کے گاؤں جرید میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر خوفناک آتشزدگی سے 7مکانات جل کر راکھ ہو گئے ۔
عینی شاہدیدین کے مطابق خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 7رہائشی مکانات مکمل طورپر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں ۔
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم شدید دھواں اور آگ کی شدت کے باعث نقصان کا حجم بڑھ گیا ہے۔
متاثرہ خاندانوں کی جمع پونجی بھی جل کر راکھ ہو گئی ہے جس سے مالی نقصان کروڑوں روپے میں پہنچ گیا ہے۔