ضلع مردان کی تحصیل رستم میں ٹریفک حادثہ میں خاتون اور بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مچھی روڈ مارغانوں شاہ میں موٹر کار کی ٹکر سے چنگچی میں سوار خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سےمزید کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
