شمالی وزیرستان کے مدرسے میں دھماکہ ہوا ہے، جس سے 2 بچے شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں واقعہ مدرسے میں پیش آیا۔
سیکورٹی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ حادثہ خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے بچوں کے کھیلنے کے دوران پیش آیا، خوارج نے سکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی مواد اوربارودی سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی، پاک فوج نے 82 مربع کلومیٹر علاقہ بارودی مواد سے کلیئر کردیا ہے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں باقی ماندہ علاقے کی ڈی مائننگ پر تیزی سے کام جاری ہے، حالیہ دھماکہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
