لکی مروت: سرائے نورنگ میں معمولی تکرار پر بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے معروف ایل ایچ وی زیب النسا کو شدید زخمی کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ سرائے نورنگ میں پیش آیا، جہاں معروف لیڈی ہیلتھ وزیٹر (ایل ایچ وی)زیب النسا اپنے گھر کے اندر قائم نجی کلینک میں موجود تھیں کہ مبینہ طور پر ان کے بھائی نے فائرنگ کردی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ معمولی تکرار کے بعد کی گئی، جس کے نتیجے میں زیب النسا شدید زخمی ہوگئیں۔
زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ملزم بھائی شاہنوازکو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او نورنگ قدرت اللہ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، جبکہ واقعے کے محرکات اور فائرنگ کی مزید وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں