ایبٹ آباد: تھانہ مانگل کی حدود میں شوہر نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے وار کرکے 29 سالہ بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سجیکوٹ کوٹلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں الائی کے رہائشی ثاقب نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی 29 سالہ اہلیہ کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم مبینہ طور پر واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد بشیر ولد خان زمان سکنہ بالاکوٹ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔