انا للہ وانا الیہ راجعون۔
تبلیغی جماعت کے بزرگ عالم دین اور معروف استادِ حدیث مولانا احسان الحق انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کل جمعرات کو نمازِ ظہر کے بعد رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع کے پنڈال میں ادا کی جائے گی، جہاں تبلیغی جماعت کے بڑے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں۔
مولانا احسان الحق، فضائلِ اعمال کے مؤلف شیخ الحدیث مولانا زکریا کاندھلویؒ کے خلیفۂ مجاز تھے۔ وہ رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں قائم مدرسہ عربیہ میں حدیث کی تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ مولانا احسان الحق کا شمار تبلیغی جماعت کے جید اور بزرگ اکابر میں ہوتا تھا۔ ان کی وفات پر دینی حلقوں اور تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے