اسلام آباد : قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے پاکستان آبزرور کے چیئرمین اور ایڈیٹر انچیف فیصل زاہد ملک کی ایوان صدر میں ملاقات
ملاقات میں قائم مقام صدر اور فیصل زاہد ملک کے درمیان پارلیمانی سفارت کاری اور میڈیا کے کردار پر تبادلہ خیال
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں ذمہ دار میڈیا کے کردار پر زور
ذمہ دار اور پیشہ ور میڈیا پاکستان کا متوازن، مثبت اور تعمیری تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کر سکتا ہے، قائم مقام صدر
پاکستان آبزرور پاکستان کے قومی مفادات اور مثبت تشخص کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کا کردار جاری رکھے گا، فیصل زاہد ملک
فیصل زاہد ملک کا پاکستان آبزرور کے کردار کو سراہنے پر قائم مقام صدر سے اظہارِ تشکر
ڈپٹی ایڈیٹر انچیف پاکستان آبزرور سعود فیصل ملک بھی ملاقات میں موجود تھے