اندرون شہر پشاور کے صرافہ بازار میں سونا بنانے والی دکان میں گیس سلینڈر دھماکہ ہوا ہے، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق صرافہ بازار میں ہونے والے گیس سلینڈر دھماکہ بند دکان میں ہوا ، جس سے دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو کلئیر کردیا۔