تخت بھائی (حیات اللہ اختر) تخت بھائی ‘میں فائرنگ اور کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات کے دوران تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سری بہلول عربی کلے میں کرنٹ لگنے سے 65 سالہ عرفان اللہ شدید زخمی ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیا۔دوسرے واقعے میں تخت بھائی کے علاقے کوٹ دوا جان کلے میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد نعیم الحق اور ثنا اللہ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا