سوات سوات کے علاقے کبل میں باپ اور بیٹے کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ معمولی تکرار کے باعث پیش آیا، جبکہ جاں بحق ہونے والا بیٹا عدنان مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔