چارسدہ:محلہ ملیان، نستہ میں معمولی تکرار پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں مولانا مامون الرشید جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نمازِ فجر کے بعد پیش آیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور فائرنگ کی اصل وجہ سے متعلق معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔