مردان:ہاتھیان جھاڑوں کے علاقے میں نہر میں نہاتے ہوئے 15 سالہ زکریا ولد عبیداللہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سی پی آر کیا اور اسے آر ایچ سی ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق نوجوان ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا