کوہاٹ:درہ آدم خیل کے علاقے قوم طورچھپر کوہیوال میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس اور واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122کوہاٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک تھی، جس پر اسے مقامی ہسپتال شینی کلے سے پشاور منتقل کردیا گیا۔
زخمی اہلکار کی شناخت شاہ نواز کے نام سے ہوئی ہے، جو درہ آدم خیل کے علاقے سنی خیل کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
فائرنگ کے واقعے کی مزید تفصیلات اور ملزمان سے متعلق معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں