پشاور (ویب ڈیسک) پشاور کے مضافاتی علاقے کوہاٹ روڈ پر سرہ خاورہ پولیس چوکی کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں چوکی کی بیرونی دیوار تباہ ہوگئی جبکہ اے ایس آئی عمر خان شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے چوکی کے باہر آئی ڈی نصب کر رکھی تھی، جسے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے، جبکہ زخمی اے ایس آئی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔