کوہاٹ ( نامہ نگار)کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے درملک شاہی بانڈہ میں دیرینہ دشمنی نے ایک بار پھر خونریز رخ اختیار کر لیا جہاں فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک کمسن بچے اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس، ریسکیو ترجمان اور مقامی ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کے روز تحصیل لاچی کے نواحی علاقہ شاہی بانڈہ(درملک) میںپیش آیا جب دونوں گروپوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے کمسن بچہ آیان ولد ذاکر اور بزرگ امیر گل ولد کلیم گل جاں بحق ہو گئے جبکہ ذاکر کی اہلیہ شدید زخمی ہوئیں۔دوسرے فریق سے خاتون بنت محب اللہ اور اس کے چچا نعمت اللہ جان کی بازی ہار گئے جبکہ محب اللہ زخمی ہو گیا۔