مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل ہوگئے۔
خاندانی ذرائع نے سینیٹر عرفان صدیقی کی علالت کی تصدیق کردی، ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی آج ستائیس ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کے بنیادی مسودے کی منظوری دے دی، مجوزہ ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اجلاس صبح 11 بجے ہو گا
