اسلام آباد (پختونخوا نیوز) جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
جے یو آئی کے مرکزی رہنما و سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہمیں ہر چیز پر اعتراض ہے، حکومت پر اعتبار بھی نہیں، 27ویں ترمیم سے 26ویں ترمیم کو رول بیک کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیں ترمیم پڑھنے کی اجازت نہیں دی، تحفظات کے باوجود ہم مشترکہ کمیٹی میں جانا چاہتے تھے، ہم کمیٹی میں اپنی تجاویز بھی رکھنا چاہتے تھے۔
فضل الرحمان بیرون ملک چلے گئے، آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
خیال رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان بھی آئینی ترمیم کی واضح مخالفت کر چکے ہیں، گزشتہ روز دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے 26ویں ترمیم سے نکالے گئے نکات کو 27 ترمیم میں شامل کر کے عہد شکنی کی ہے
