ضلع نوشہرہ میں پولیس سے فائرنگ تبادلہ میں دہشتگرد ہلاک ہو گیا، واقعات کے مطابق ضلع نوشہرہ کے تھانہ نظام پور پولیس اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ تبادلہ میں دہشتگرد ہلاک ہو گیا، پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشتگرد کانسٹیبل کے قتل اور نظام پور اغوا اور پٹرول پمپ فائرنگ میں ملوث تھا۔
