ضلع ہری پور میں سری کوٹ روڈ پر مرن دھو کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ایک تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی وین سری کوٹ سے گدوالیاں جا رہی تھی کہ راستے میں ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور مسافر وین الٹ گئی۔
زخمی ٹراما سینٹر منتقل
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری شروع کی گئیں اور تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے