ضلع مردان کے علاقے مکہ کالونی، گلی باغ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل کرنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے اور مبینہ طور پر شوہر نے اپنی بیوی پر فائرنگ کی۔
خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مردان منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
پولیس کی تحقیقات جاری
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مزید کارروائی جاری ہے۔ یاد رہے کہ ضلع مردان کے علاقے مکہ کالونی، گلی باغ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل کرنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے۔