ضلع ایبٹ آباد میں سکندرآباد پولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت کمسن بچی سے زیادتی کا نامزد ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سکندرآباد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم عمر ندیم ولد ندیم، سکنہ نزد عائشہ مسجد نڑیاں، کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل نڑیاں کے مقام پر پیش آیا تھا، جہاں 7 سے 8 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اس سلسلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم متاثرہ بچی کا رشتہ دار اور رشتے میں ماموں لگتا ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ سکندرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا ، اور اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔