جنوبی وزیرستان سیشن کورٹ سپرنٹنڈنٹ ٹانک سے اغوا کر لیا گیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
واقعات کے مطابق سیشن کورٹَ سپرنٹنڈنٹ اسفندیار محسود نامعلوم افراد نے ٹانک میں گھر کے قریب سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا، پولیس نے مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔
گھر کے قریب سے اغوا
پولیس ذرائع کے مطابق سیشن کورٹ کا سپرنٹنڈنٹ گزشتہ شب ٹانک میں ان کے گھر کے قریب سے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسفندیار محسود کا تعلق محسود قوم سے ہے اور وہ ٹانک میں رہائش پذیر تھے۔
جنوبی وزیرستان سیشن کورٹ
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسفندیار محسود جنوبی وزیرستان ڈی سی اپر کمپاؤنڈ میں قائم سیشن جج کی عدالت میں بطور سپرنٹنڈنٹ فرائض انجام دے رہے تھے۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے مغوی کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس بازیابی کیلئے متحرک
ٹانک سٹی پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کے ساتھ ساتھ اسفندیار محسود کی بحفاظت بازیابی کے لیے کارروائی جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے سے متعلق مزید معلومات تحقیقات آگے بڑھنے کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے