خیبرپختونخوا حکومت نے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے ان کے الاؤنسز میں اضافہ کر دیا، اس حوالے سے12 الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق تمام نئے الاؤنسز یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل تصور کیے جائیں گے۔
خصوصی کنونس الاؤنس میں نمایاں اضافہ
اعلامیے کے مطابق خصوصی کنونس الاؤنس کو 6 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے، جس سے متعلقہ ملازمین کو اضافی مالی سہولت فراہم ہوگی۔
افسران کے پرفارمنس الاؤنس
محکمہ خزانہ کے مطابق لا اینڈ پارلیمانی امور کے اٹارنی کیڈر افسران کے لیے پرفارمنس الاؤنس میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ اب یہ الاؤنس ابتدائی بنیادی تنخواہ 2022 کے 60 فیصد کے بجائے 100 فیصد کے برابر ہوگا۔
کن الاؤنسز میں اضافہ کیا گیا؟
نوٹیفکیشنز کے مطابق مختلف محکموں کے افسران اور ملازمین کے لیے جن جن الاؤنسز کی شرحوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ان میں ایگزیکٹو الاؤنس، پرفارمنس الاؤنس، ٹیکنیکل الاؤنس، پروفیشنل الاؤنس، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس، پراسیکیوشن الاؤنس سمیت دیگر خصوصی الاؤنسز شامل ہیں۔
الاؤنسز کی نئی شرحیں
محکمہ خزانہ کے مطابق بعض کیڈرز کے لیے الاؤنسز بنیادی تنخواہ کے مخصوص فیصد تک بڑھائے گئے ہیں، جبکہ بعض ملازمین کے لیے مقررہ ماہانہ الاؤنسز میں اضافہ کیا گیا ہے، ہر اعلامیہ متعلقہ محکمہ اور کیڈر کے مطابق الگ الگ لاگو ہوگا