خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ایک اور خونی واردات، نامعلوم افراد کے ہاتھوں مولانا نعمان قتل کر دیئے گئے.
واقعات کے مطابق ضلع چارسدہ کے تھانہ نستہ کی حدود میںمحلہ سورپل کا رہائشی مولانا نعمان قتل کر دیا گیا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل کا یہ واقعہ رونما ہوا .
اس دلخراش واقعہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں تاہم فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔